*نام کتاب* 
           *ایک نابغہ روزگار شخصیت*
حضرت مولانا غلام نبی کشمیری قاسمی رحمہ اللہ
تالیف : مقصوداحمد ضیائی پونچھ جموں و کشمیر
➖➖➖➖➖➖➖
    بحرالعلوم حضرت مولانا غلام نبی صاحب کشمیری قاسمی رحمہ اللہ تعالٰی سابق استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند و سابق شیخ الحدیث جامعہ ضیاءالعلوم پونچھ جموں و کشمیر سال گذشتہ کے اواخر میں اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے ، مولانائے مرحوم کی وفات پر جن اہل قلم نے اخبارات رسائل و جرائد میں مضامین لکھے انہیں میں سے ایک معروف انشاء پرداز جناب مقصوداحمد صاحب ضیائی استاذ جامعہ ضیاء العلوم پونچھ بھی ہیں ، جن کی یہ نئی کاوش حضرت علیہ الرحمہ کی شخصیت امتیازات ذاتی روابط اور تعلقات کی روشنی میں کا ایک بہترین مرقع اور دلآویز دستاویز ہے ، جو طباعت کے دشوار گزار مراحل سے گزرنے کے بعد منصہ شہود پر جلوہ گر ہو رہی ہے ، کتاب اپنے متعلقات پر حاوی ، متناسب ، مربوط ، اور معنویت کے لعل و جوہر سے پر دریا بکوزہ ہے ، حضرت مولانا غلام نبی کشمیری قاسمی مرحوم کی وفات کے بعد ان کے معتقدین میں سے کسی کی جانب سے شائع ہونے والی پہلی کتاب ہے ، جس کا مقدمہ نامور ادیب و مدیر ماہنامہ ترجمان دیوبند حضرت مولانا ندیم الواجدی زیدہ مجدہ کے قلم گوہر بار سے ہے ، یہ کتاب *مکتبہ رازی دیوبند* کی زیر نگرانی شائع ہو رہی ہے ، محترم جناب قاری مقصوداحمد ضیائی صاحب مبارکبادی کے مستحق ہیں ۔
امید ہے کہ کتاب کا اجراء ہوتے ہی ملک و بیرون ملک دور دور تک پھیلے ہوئے مولانا مرحوم کے بے شمار متعلقین و منتسبین تک پہنچے گی ، صاحب کتاب کی دیگر کتابوں کی طرح مقبول خاص و عام ہوگی ، اللہ پاک اس کاوش کو شرف قبولیت بخشے ۔ آمین
🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷

Ek Nabigha-E-Rozgar Shakhsiyat ایک نابغہ روزگار شخصیت

₹100.00Price

    Raazi Online

    Socials

    Be The First To Know

    Near Police Chowki, Khanqah

    Deoband, Dist - Saharanpur, 

    Uttar Pradesh, India

    raazionlineofficial@gmail.com

    Sign up for our newsletter

    © 2020 by Raazi Online. Publishers. Designed & Developed by Magic Tools.